1958 میں پاکستان کا پہلا ملک گیر مارشل لا لگا
اور ایوب خان پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالک بن گئے
وہ پہلے ڈکٹیٹر تھے جو برملا کہتے تھے کہ عوام ابھی اتنے باشعورنہیں ہوئے کہ انھیں ووٹ کا حق دیا جائے
جمہوریت اور سیاستدانوں سے ان کی نفرت اتنی زیادہ تھی کہ انھوں نے ایبڈو اور پراڈا جیسے بدنام زمانہ قوانین بنائے
ان قوانین کے تحت سات ہزار سیاستدان سات، سات سال کے لیے نااہل قرار دیئے گئے
نااہل قرار دیئے جانے والے سیاستدانوں میں سابق وزرائے اعظم حسین شہید سہروردی اور فیروزخان نون جیسے بڑے نام بھی شامل تھے
ان لوگوں کو نااہل کرنے کے لیے کرپشن اور ملک دشمنی کے الزامات لگائے گئے
یہی وجہ ہے کہ آج بھی جب کسی سیاستدان پر کرپشن کے الزامات لگا کر برطرف کیا جاتا ہے
یا سیکیورٹی رسک قرار دیا جاتا ہے تو سمجھنے والے سمجھ جاتے ہیں کہ یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
سیاستدانوں پر کرپشن الزامات اور نااہل کرنے کے بعد ایوب خان نے اپنی مرضی کا ایک آئین تشکیل دیا
اور انیس سو پینسٹھ میں اسی آئین کے تحت انتخابات کا اعلان کر دیا
خودپسندی اوراقتدار کی ہوس دیکھئے کہ جنرل ایوب جو پاکستان مسلم لیگ کے صدر بھی تھے وہ خود صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں آ گئے
ان کے مقابلے کے لیے اب میدان میں کوئی سیاستدان نہیں بچا تھا کیونکہ تمام بڑے سیاستدانوں کو مختلف الزامات کے تحت نااہل کیا جا چکا تھا
اپوزیشن بری طرح تقسیم تھی
ایوب خان کا خیال تھا کہ وہ بہت مقبول ہیں اور باآسانی جیت جائیں گے
ایسے میں تقسیم شدی اپوزیشن نے بھی شاندار پتہ کھیلا
انھوں نے متفقہ طور پر قائداعظم محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو صدر پاکستان کے امیدوار کے طور پر کھڑا کر دیا
ان حالات میں وہ پاکستان کی واحد امید تھیں
جنرل ایوب خان محترمہ فاطمہ جناح سے خوفزدہ تھے
مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان دونوں میں فاطمہ جناح کو پذیرائی ملنا یقینی بات تھی
لیکن ایوب خان نے صحت مند مقابلے کے بجائے محترمہ فاطمہ جناح کے خلاف کردار کشی کی گھٹیا مہم شروع کروا دی
بانی پاکستان کی بہن کو بھارتی ایجنٹ اور غدار کہا گیا
انیس سو پینسٹھ کے متنازع ترین انتخابات ہوئے اور کھلی دھاندلی کے نتیجے میں ایوب خان جیت گئے
اتنی بڑی ناانصافی نے ایوب خان کو عوام کی نظروں سے گرا دیا
ایوب خان کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع ہو گئے
اور سڑکوں چوراہوں پر ایوب کے خلاف ہر طرح کے نعرے لگنے لگے
اسی دوران دو ایسے واقعات ہوئے جن سے ملک کی معاشی حالت ڈانواں ڈول ہو گئی اورایوب خان کو بہت بڑا سیاسی دھچکا پہنچا
ایک واقعہ تو 1965 کی جنگ ستمبر کاتھا
جس میں پاکستان نے بھارتی حملے کا بھرپور اور کامیاب دفاع کیا
لیکن اس کا نقصان یہ ہوا کہ امریکہ پاکستان سے ناراض ہو گیا
وجہ یہ تھی امریکہ سے پاکستان کا معاہدہ تھا کہ پاکستان امریکی ہتھیاروں کو بھارت کے خلاف استعمال نہیں کرے گا
لیکن ظاہر ہے جنگ میں پاکستان نے اپنی پوری طاقت بھارت کے خلاف استعمال کی جو پاکستان کا حق بھی تھا
لیکن اس سے امریکی امداد بند ہو گئی
دوسرا واقعہ معاہدہ تاشقند تھا
جس میں جنرل ایوب کےخلاف یہ تاثر پھیل گیا انھوں نے بھارت کے خلاف جیتی ہوئی جنگ ستمبر مذاکرات کی میز پر ہار دی ہے
ان دو واقعات اور محترمہ فاطمہ جناح کے خلاف دھاندلی ایوبی اقتدار کیلئے زہرقاتل ثابت ہوئے
ذوالفقار علی بھٹو اس وقت ایوب کے وزیر خارجہ تھے اور سر عام جنرل ایوب کو ڈیڈی کہا کرتے تھے
لیکن جب بھٹو نے حالات بدلتے دیکھے تووہی کیا جوطاقت کے کھیل میں کیا جاتا ہے
انہوں نے ایوب کے خلاف بھڑکے ہوئےعوامی جذبات کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
انھوں نے پاکستان کی پہلی عوامی جماعت پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی اور مغربی پاکستان کے سب سےمقبول لیڈربن گئے
1969میں جب صدر ایوب خان کے خلاف عوامی مزاحمت بے قابو ہو گئی تو آرمی چیف جنرل یحیٰ نےایوب خان کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا
ایوب خان نے پاکستان پر دس سال اور چھ ماہ حکومت کی
یہ دس سال پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین سال تھے
ان برسوں میں ابتدائی طور پر پاکستان کھل کر امریکی کیمپ میں شامل ہوا
جس کے چند مثبت نتائج بھی نکلے
امریکی مدد سے پاکستان نے پہلی بار منگلا اور تربیلا جیسے بڑے ڈیمز کا آغاز کیا
صنعتوں اور زراعت کو فروغ دیا
پاک فوج مضبوط ہوئی
پاکستان پہلی بار گندم کی پیداور میں خودکفیل ہوا
بنکنگ سیکٹر پروان چڑھا اور چین سے تعلقات بہتر بنائے گئے
لیکن ایوب خان کی سب سے بڑی ناکامی یہ تھی کہ ان کے دور میں مشرقی اور مغربی پاکستان میں دوریاں اتنی بڑھ گئی تھیں
کہ محض تین سال بعد ملک دو ٹکڑے ہوگیا
ایوب خان نے امریکی امداد سے پاکستان میں انڈسٹری کو ترقی تو دی لیکن اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے جمہوری سسٹم ڈیولیپ نہیں ہونے دیا
جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکہ امداد کی سہارے ہونے والی ترقی امریکی امداد کے خاتمے پر ختم ہو گئی
منگلا تو مکمل ہو گیا لیکن تربیلا ڈیم کے لیے پیسے ختم ہو گئے۔ تربیلا ڈیم بھٹو دور میں مکمل ہوا
پاکستان کی کہانی جاری ہے
پاکستان کیسے ٹوٹا؟
پاکستان کو کس نے توڑا؟
پاکستان توڑنے کے ذمہ دار فوجی جرنیل تھے یا سیاستدان؟
یہ سب اگلی قسط میں دیکھئے
اگر اس ویڈیو نے آپ کی معلومات میں اضافہ کیا تو دیکھو سنو جانو کو سبسکرائب کیجئے
کمنٹس، شئیر اور لائک بھی ضرور کیجئے تا کہ ہم اس سلسلے کو جاری رکھ سکیں اور بہتر سے بہتر بنا سکیں
0 Comments